شیخوپورہ: زمین کے تنازع پر فائرنگ، بہن، بھائی، بھتیجا قتل
شیخوپورہ میں زمین کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بہن، بھائی اور بھتیجے کو قتل کر دیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کل دن کے وقت پیش آیا تھا، ملزم علی رضا فرار ہے۔جاں بحق افراد میں طارق جٹ، اذان اور ہمشیرہ عشرت بی بی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کے والد عبدالمجید بھی زخمی ہو گئے۔
Leave A Comment