عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں جیل عملے پر جمہوری اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔عافیہ کی جانب سے دائر الزامات میں جنسی زیادتی، تشدد، طبی سہولت کی عدم فراہمی اور مذہبی امتیاز کے معاملات بھی شامل ہے، درخواست امریکی حکومت، فیڈرل بیورو آف پریزنز اور جیل حکام کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ٹیکساس کی جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
Leave A Comment