تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سونامی سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ سونامی ایک ایسی قدرتی آفت ہے جو شاذ ونادر ہی آتی ہے لیکن اس کے آنے کے بعد شہر کے شہر اجڑ جاتے ہیں، سونامی سے آگاہی کا عالمی دن منانے کا مقصد خوفناک طوفان سے ہونے والی تباہی سے بچاﺅ کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر یوریشین اور انڈین پلیٹس ملتی ہیں، یہ سبڈکشن زون زلزلوں کیلئے مشہور ہیں اور سونامی پیدا کرتے ہیں، 1945 میں مکران میں ریکٹر سکیل پر 8 شدّت کے زلزلے کے نتیجے میں آنے والے ایک ایسے ہی سونامی کے باعث کراچی، گوادر، ایران اور عمان کے ساحلوں کے نزدیک آباد تقریباً 4 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس سلسلہ میں محکمۂ موسمیات کے زیر انتظام ارلی سونامی وارننگ 24 گھنٹے زلزلوں کی مانیٹرنگ کرتا ہے، یہاں سائرن بجا کر مشقیں بھی کی جاتی ہیں جس میں بچوں سمیت مقامی افراد کو سونامی آنے کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق سونامی کی صورت میں گوادر اور پسنی کو 10 سے 15 منٹ جبکہ کراچی کو حفاظتی تدابیر کے لئے 70 سے 72 منٹ ہی مل سکیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement