تازہ ترین

ریاض : وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودیہ اور دوست ملک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام ممکن ہوا۔سعودی عرب میں وزیراعظم شہبازشریف کا دو روزہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور دوست ملک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام ممکن ہوا، علم پر مبنی معیشت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ہم مل کر مشترکہ مستقبل اور ترقی کا سفر طے کرسکتے ہیں ۔محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد کا ترقی کا ویژن قابل ستائش ہے، عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرما روا اور ولی عہد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی منصوبے شروع کیے ہیں، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے انقلاب برپا کردیا ہے، ٹیکنالوجی کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں دانش سکولز منصوبے کے ذریعے وسائل سے محروم طلبا کومعیاری تعلیم دے رہے ہیں، دانش سکول منصوبہ ایک کامیاب پروگرام ہے، صحت کےشعبےمیں بھی پاکستانی اداروں کی نمایاں خدمات ہیں۔محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی ترقی مشترکہ اقدامات میں ہی پنہاں ہے، خوشحالی کی مشترکہ منزل کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے۔

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کےلیےغزہ میں قتل وغارت روکنا ہوگی، جس نے دنیاوی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement