تازہ ترین

وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشارکے کارکنان نے قیدی وینزپرحملہ کیا۔ اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ردعمل مضحکہ خیزاورفلم کی سٹوری لگتی ہے، پی ٹی آئی ترجمان کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے، عادی ملزمان کا منصوبہ ناکام رہا، چارحملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نومئی کوشہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، گرفتارملزمان کوفرارکروانےکی ناکام کوشش کی گئی، کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائےگی،حملہ آوروں کوقانون کےمطابق سزا دی جائےگی،گرفتارملزمان کواٹک جیل لیجایا جارہا تھا۔وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پلاننگ کرکے پولیس وین پرحملہ کیا گیا، خیبرپختونخوا کےایم پی اے لیاقت کےصاحبزادے کو بھی حملے میں ملوث ہونے پر گرفتارکیا گیا ہے چارگاڑیوں میں مسلح افراد نےٹول پلازہ کےقریب حملہ کیا گیا، دوگاڑیوں اوراسلحےکو قبضےمیں لیا گیا ہے، ایف آئی آردرج کرکے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گئیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ ٹول پلازہ کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، گینگسٹرکی طرح قیدیوں کی وین پرحملہ کیا گیا،منصوبہ سازوں کوگرفتارکیا جائےگا، حملہ کرنےوالے25سے30افراد تھے، چارملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چار گرفتار افراد کو دو گاڑیوں سمیت تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا، تمام حوالاتیوں اور قیدی وینز کو پولیس لائنز منتقل کر دیا گیا، قیدی وینز کے ڈرائیور اور ہمراہ پولیس اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امریکا میں کیپٹل ہلزمیں حملہ کرنےوالوں کو20،20سال سزا ہوئی، نومئی کےملزمان کواگرسزا مل گئی ہوتی توایسےحملےکرنےکی جرات نہ ہوتی ، تشدد اورانتشارپی ٹی آئی کی تاریخ ہے، دو اہلکارحملے میں زخمی ہوئے،پولیس نے بہادری سےحملےکو ناکام بنایا۔

Leave A Comment

Advertisement