بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق
تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ مانا موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار خاتون اپنے بیٹے سمیت موقع پر دم توڑ گئی جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
Leave A Comment