فیصل آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے فوڈ پوائنٹ کا مالک جاں بحق
فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فوڈ پوائنٹ کا مالک جاں بحق اور ملازم زخمی ہو گیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ملت روڈ پر موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو فوڈ پوائنٹ پر لوٹ مار کے بعد فرار ہونے لگے تو دکان کے مالک اور ایک ملازم نے ان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فوڈ پوائنٹ کا مالک رشید جاں بحق اور ملازم اصغر زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں فوڈ پوائنٹ کے مالک کو ایک ڈاکو کو قابو کرتے اور دوسرے ڈاکو کو اندھا دھند فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔آر پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔
Leave A Comment