تازہ ترین

فیصل آباد میں عدالت میں پیشی پر آئے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو احاطۂ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر پولیس نے پیشی پر آئے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو احاطۂ عدالت سے گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے وکلاء نے احتجاج کیا اور گرفتار کارکنوں کو لے جانے والی پولیس وین کو روکنے کی کوشش کی۔پولیس کی نفری نے وکلاء کو ہٹا کر قیدیوں کی وین کو روانہ کر دیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement