فیصل آباد میں مبینہ مقابلہ، دو بدنام زمانہ ریکارڈیافتہ ملزمان ہلاک
فیصل آباد تھانہ صدر کے علاقے کھڈیاں وڑائچاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو بدنام زمانہ ریکارڈیافتہ ملزمان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت علی رضا شاہ عرف منا اور عمر فاروق عرف لکڑ کے ناموں سے ہوئی، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان بدنام زمانہ شاہ گینگ کے متحرک رکن تھے۔ ہلاک ملزمان پولیس کو ڈکیتی، چوری، بھتہ خوری، قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
Leave A Comment