پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کرنے والے 3 خوارجی ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔عوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، عوام نے خوشی میں ایف سی اہلکاروں کو کندھوں پر اٹھا لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ نہتے اور معصوم عوام پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کے خوارجین کا بزدلانہ اقدام ہے۔
Leave A Comment