گلگت بلتستان کے علاقے استور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری ، 18افراد جاں بحق
گلگت بلتستان کے علاقے استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس تھلیچی پل کے قریب دریا میں جاگری۔ بس میں 23 سے زائد مسافر سوار تھے۔ بس میں سوار افراد دلہن کو چھوڑنےکے لیے استور سے چکوال جا رہے تھے۔دریا سے 18 افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنےکی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے، دلہن کو زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے۔ایس پی دیامر شیر خان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Leave A Comment