تازہ ترین

پاکستان میں افغان باشندوں کو مبینہ طور پر بھاری رقم کے عوض قومی شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بنا کر دینے کا کام تاحال جاری ہے، سکھر میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے 4 افغان باشندوں سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ایف آئی اے سکھر کے پاسپورٹ آفس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ بنانے کے لیے آنے والے 4 افغان باشندوں کو دھر لیا گیا۔ افغانیوں کو چند ٹکوں کی خاطر ب فارم اور پاکستانی شناختی کارڈ بنوا کر دینے کے لئے سہولت کاری کرنے والے 3 مقامی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔افغانی باشندوں اور ان کی سہولت کاری میں ملوث 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement