بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: روسی بحریہ نے شام میں اپنی پوزیشن چھوڑ دی
بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد روسی بحریہ نے شام میں اپنی پوزیشن چھوڑ دی۔خبرایجنسی کے مطابق روسی بحریہ نے طرطوس کے ساحل سے دور حفاظتی وجوہات کی بنا پر پوزیشن سنھبال لی، روس کا ساحلی شہرلطاکیہ میں ایک بڑا فضائی اڈا اور طرطوس میں روس کی بحری تنصیب ہے۔طرطوس اڈا روس کا بحیرہ روم میں مرمت اور ایندھن بھرنے کا واحد مرکز ہے جبکہ روس افریقا جانے کے لیے اس اڈے کو اسٹیجنگ پوسٹ کے طور پر استعمال کرتا تھا۔روسی حکام نے بحری اڈوں کی حفاظت کے لیے باغیوں سے معاہدے کی کوشش شروع کردی۔
اسرائیل نے شام کی دفاعی تنصیبات کو تباہ کرنا شروع کردیا
دوسری جانب اسرائیل نے شام کی دفاعی تنصیبات کو تباہ کرنا شروع کردیا، شام کے بحری اڈوں، اسلحہ ڈپو، میزائل فیکٹریز اور حساس ریسرچ مراکز پر 310 حملے کیے گئے۔
Leave A Comment