اسد قیصر اور ایاز صادق میں رابطہ، جلد ملاقات متوقع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے موجودہ اسپیکر سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور سردار ایاز صادق کے درمیان رابطے میں سیاسی صورتحال پر سے بات چیت ہوئی ہے۔اسد قیصر اور سلمان اکرم راجا کی کچھ دیر بعد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات متوقع ہے، جس میں پی ٹی آئی اورحکومت میں مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوسکتی ہے۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے سردار ایاز صادق کے روبرو بڑے مطالبات پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری طرف سیکریٹری پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نےگفتگو میں کہا کہ غیر رسمی گفتگو کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات شروع ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا۔
Leave A Comment