تازہ ترین

چین کے ایک ووکیشنل سکول میں چاقو حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر ووشی میں جیانگ سو صوبے کے ایک ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں ہفتے کی شام چاقو گھونپ کر ہلاک کرنے کی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔مقامی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق 21 سالہ طالب علم نے چاقو کے وار سے آٹھ افراد کو ہلاک اور مزید 17 کو زخمی کر دیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق ملزم کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کی وجہ امتحان میں ناکامی، گریجویشن سرٹیفکیٹ نہ ملنا اور انٹرن شپ معاوضے سے عدم اطمینان تھی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔قبل ازیں چین کے ایک جنوبی شہر زوہائی میں بھی محض چند دن قبل   ہٹ اینڈ رن  کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں کھیلوں کے مرکز کے باہر ایک کار پر سوار افراد نے لوگوں کے ایک گروپ پر کار چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے تھے۔

Leave A Comment

Advertisement