تازہ ترین

برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل ہونے والے دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق دھماکے ساؤپالو میں سپریم کورٹ کے نزدیک ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ کو خالی کرا لیا گیا۔پہلا دھماکہ سپریم کورٹ کے قریب ایک کار پارک میں ہوا۔ عدالت نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ججوں نے دھماکوں سے قبل مکمل اجلاس مکمل کیا تھا، انہیں فوری اور محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا تھا۔ وفاقی پولیس نے وسطی برازیلیا میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے ایک بم اسکواڈ تعینات کر دیا ہے۔۔دھماکوں کے نتیجے میں کانگریس اور صدارتی محل کے قریب ایک چوک میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، جس سے ملک میں جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی سے قبل سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔برازیل کے ایک مقامی میڈیا نے ان دھماکوں کو خودکش قرار دیا ہے۔ایک پولیس افسر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چوک سے ملنے والے متوفی شخص کے پاس دھماکہ خیز مواد تھا، لہذا اس کے جسم کا احتیاط سے معائنہ کیا جائے گا تاکہ کسی اور دھماکے کے خطرے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکوں کی نوعیت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ان دھماکوں کی آوازیں برازیلیا کے مشہور چوک پلازہ آف دی تھری پاورز کے آس پاس سنی گئیں جو برازیل کی تین اہم سرکاری شاخوں کو جوڑتی ہے۔ یہی وہ مقام تھا جہاں گزشتہ سال 8 جنوری کو فسادات ہوئے تھے جب سابق صدر جیر بولسونارو کے حامیوں نے ان کے انتخابات میں شکست کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement