تازہ ترین

بھارت میں ہولناک واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے اپنی ماں کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔ کینیڈا جانے کی اجازت نہ ملنے پر سفاک بیٹے نے ماں کو جان سے مار دیا۔ مذکورہ واقعہ مولر بند گاؤں میں پیش آیا جہاں کا 31 سالہ رہائشی کرشن کانت ملازمت کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا۔ 50 سالہ مقتولہ خاتون گیتا کے دو بیٹے ہیں، گیتا کا چھوٹا بیٹا بینک میں ملازمت کرتا ہے جبکہ کرشن کانت بے روزگار تھا۔مقامی پولیس نے بتایا کہ کرشن کانت ملازمت کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا لیکن والدین نے جانے کی اجازت نہیں دی اور ان کی جانب سے بیرون ملک جانے سے پہلے شادی کرنے پر زور دیا جاتا تھا۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement