لاہور: گھریلو ملازمہ پر مالکن کا بہیمانہ تشدد
لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ملازمہ کو گھر پر موجود خاتون اور اس کے خاوند نے تشدد کا نشانہ بنایا۔گھریلو ملازمہ کو کام ٹھیک نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا کہ گھر پر موجود خاتون اور ان کے خاوند نے مل کر اس پر تشدد کیا، اسے ڈنڈوں سے مارا گیا اور سر کے بال بھی کاٹے گئے۔ملازمہ کے اہل خانہ کے مطابق تشدد سے لڑکی کے بازو، آنکھ اور کان متاثر ہوئے جبکہ سر کے پچھلے حصہ پر بھی تشدد کے نشان پائے گئے ہیں۔
متاثرہ لڑکی جڑانوالہ فصیل آباد کی رہائشی ہے، تشدد کے خلاف اہل خانہ نے تھانہ ڈیفنس سی میں درخواست جمع کروائی ہے۔
Leave A Comment