تازہ ترین

شہر قائد کے علاقہ کارساز میں شہریوں کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے کی مرکزی ملزمہ نتاشہ کو عدالت نے متاثرین کی جانب سے معاف کرنے کے بعد کیس سے بری قرار دے دیا گیا۔کراچی کی سٹی کورٹ میں کارساز واقعہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ’ملزمہ نتاشہ علیل ہیں، پیش نہیں ہوسکتیں‘، جس پر عدالت نے کہا کہ ’ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے‘، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی، بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرلیے گئے اور عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔

کارساز میں پیش آئے واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرا یا، یہ پیشرفت شہر قائد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں کارساز واقعہ کیس کی گزشتہ سماعت کے موقع پر سامنے آئی تھی جہاں دوران سماعت متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا جس میں اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کرنے کا ذکر کیا گیا، سماعت کے دوران متاثرہ خاندان اور زخمی افراد کے علاوہ ان کے اہلِ خانہ بھی عدالت میں موجود تھے، عدالت نے آئندہ سماعت تک تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 31 اکتوبرتک ملتوی کی تھی۔

Leave A Comment

Advertisement