تازہ ترین

جاوید بٹ قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے نامزد ملزم قیصر بٹ کو شاملِ تفتیش ہونے کے لیے 36 گھنٹے کا حتمی الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اگر قیصر بٹ مقررہ وقت میں تفتیش میں شامل نہ ہوا تو جے آئی ٹی اس کی عبوری ضمانت منسوخ کروا کر اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرے گی۔ پولیس نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی ہدایت پر کیس کی تفتیش کے لیے ایک "پینل آف آفیسرز" تشکیل دیا ہے جس میں سینئر افسران شامل ہیں۔ پینل کی سربراہی ایس پی رانا زاہد اور ایس پی شہزاد رفیق اعوان کر رہے ہیں، جبکہ ڈی ایس پی افتخار رسول باجوہ اور ڈی ایس پی اعجاز احمد ڈھلوں بھی پینل کا حصہ ہیں۔ یہ افسران جاوید بٹ قتل کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

قیصر بٹ نے اس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے اور اس کی عدالت میں اگلی پیشی 28 اکتوبر کو ہے۔ تاہم، 12 روز گزرنے کے باوجود ملزم قیصر بٹ ابھی تک تفتیش میں شامل نہیں ہوا۔ جے آئی ٹی کے مطابق، اگر ملزم 36 گھنٹوں کے اندر تفتیش میں شامل نہ ہوا تو اس کی ضمانت منسوخ کروانے اور گرفتاری کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement