ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا، نان فائلر سے متعلق ہمیں قانونی کور کی ضرورت ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلر کی اصطلاح ختم کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں مثبت رہیں، اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو، ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔پاکستان پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہے، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دے گا۔
Leave A Comment