تازہ ترین

ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں ریال میڈرڈ نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت گیٹافے کی ٹیم کو با ٓسانی 0-2 گول سے ہرا دیا۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے، سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے گیٹافے کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2گول سے ہرا دیا۔ریال میڈرڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم اور کیلین مباپےنے بالترتیب30 اور 38ویں منٹ میں ایک، ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ، میچ میں گیٹافے کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ریال میڈرڈ کی لیگ میں یہ دسویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 33پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

Leave A Comment

Advertisement