بلی جین کنگ ٹینس کپ: اٹلی کی ویمن ٹیم پولینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
اٹلی کی ٹیم دوسری مرتبہ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) بلی جین کنگ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ اٹلی کی ویمن ٹیم نے بلی جین کنگ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پولینڈ کی ویمنز ٹیم کو 1-2سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ کے مقابلے سپین کے شہر ملاگاکے مارٹن کارپینا ایرینا میں کھیلے جارہے ہیں جس کے ویمنز سنگلز مقابلے کے پہلے سیمی فائنل میچ میں اٹلی اور پولینڈ کی خواتین ٹینس ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔اٹلی کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی ویمنز ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 سیٹس سے شکست دی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
Leave A Comment