ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: پاکستانی ابوبکرطلحہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو کے بوائز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائزسنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں کوریا کے سیون جی نے جاپان کے یوٹا نشیکوری کو 6-4، 6-2 سے شکست دی، کوریا کے یونگ چائے اوہ نے پاکستان کے حمزہ رومان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-4، 7-6(4) سے ہرایا۔اسی طرح دیگر میچز میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ اور کوریا کے منوو کم نے کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
گرلز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا اور کوریا کی آہین، چیئرین لی اور سو یونا نے اپنے حریفوں کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں پاکستان کے بلال عاصم اور احمد نائل قریشی کی جوڑی نے تھائی لینڈ کے پاتم لکسا کلپورن اور آریاپھول لیکول کو 6-2، 6-2 سے ہرایا۔
ٹورنامنٹ کے مزید میچز آج صبح 10 بجے شروع ہوں گے، پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پاکستان سمیت جاپان، چین، تھائی لینڈ، سری لنکا، کینیڈا، کوریا، جرمنی، قازقستان، مالدیپ، سنگاپور، امریکہ، بیلاروس اور روس کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
Leave A Comment