ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند
وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے سبسڈی بند ہونے کے بعد اخراجات میں کمی کرنے کے لئے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا بھی پلان زیرِ غور ہے۔
سٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔ صرف ان یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا گیا ہے جن کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا۔ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے سبسڈی بند کر دی تھی، وفاقی حکومت صرف چینی، آٹے اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیاءپر سبسڈی دے رہی تھی۔
Leave A Comment