بھارت، کینٹ ریلوے اسٹیشن کی پارکنگ میں موجود 200 موٹر سائیکل نذر آتش
اتر پردیش میں وارانسی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کے گاڑیوں کی پارکنگ ایریا میں علی الصبح آگ لگنے سے کم از کم 200 موٹرسائیکلیں جل گئیں۔فائر بریگیڈ اور محکمہ پولیس کے اہلکار کو ایک ویڈیو میں آگ پر پانی کے چھڑکاؤ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ تقریباً 12 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔سی او جی آر پی نے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی لیکن ہم مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں جلنے والے زیادہ تر موٹرسائیکل ریلوے ملازمین کی ہیں۔
Leave A Comment