یوگنڈا کے مرکزی بینک سے ہیکرز نے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر چرالیے
مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے مرکزی بینک سے ہیکرز نے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر چوری کر لیے۔ ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹمز تک رسائی حاصل کرکے یہ رقم منتقل کی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہیکنگ گروپ نے چوری کی رقم کا کچھ حصہ جاپان بھیجا۔ بینک چوری شدہ رقم کا نصف حصہ ریکور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔یوگنڈا کے صدر یویری موسیوینی کے حکم پر سائبر حملے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Leave A Comment