تازہ ترین

ہاکی جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔ قومی ٹیم نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں بنگلادیش کو 0-6 سے شکست دے دی۔پاکستان کے سفیان خان نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ محمد عماد، رانا ولید اور ذکریا حیات نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔سفیان نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی جبکہ چند لمحوں بعد عماد نے اسکور 0-2 کردیا۔32ویں اور 43ویں منٹ میں سفیان نے یکے بعد دیگرے دو گول داغے اور برتری کو مزید بڑھاتے ہوئے 0-4 کی لیڈ لے لی۔ رانا ولید نے میچ کے 51ویں منٹ میں گول کیا جبکہ ذکریا نے 60ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 0-6 کردیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 30 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement