تازہ ترین

یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج صبح یوکرین کے مختلف شہروں اوڈیسا، کروپیوینیٹسکی ، خار کیف، ریونے اور لوٹسک میں دھماکے سنے گئے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر مذکورہ آوازیں روسی کروز میزائل حملے کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔

یوکرین کے وزیر توانائی ہرمن ہلوشینکو نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے بڑے پیمانے پر حملہ کر کے جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔اوڈیسا کے گورنر نے پیغام میں عوام سے محفوظ مقام پر رہنے کی درخواست کی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement