ترکیہ کا غزہ تنازع کے خاتمے تک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
ترکیہ نے غزہ تنازع ختم ہونے تک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ ہم اپنے فلسطینیوں بھائیوں اور بہنوں کی پوری طاقت اور وسائل کے ساتھ حمایت کریں گے جب تک نسل کشی ختم نہیں ہو جاتی اور غزہ اور فلسطین کو مکمل طور پر آزاد نہیں کر دیا جاتا۔رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکیہ تمام بین الاقوامی پلیٹ فارمزپر فلسطین کی حمایت کر رہا ہے، ترک صدر نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اپنے برادرانہ فرض کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے قاتلوں کے نیٹ ورک کے گرد دائرہ سخت ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں جو ایک بہت ہی جرات مندانہ اقدام ہے۔
Leave A Comment