تازہ ترین

لتھوانیا کے دارالحکومت میں ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا،حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہوائی اڈے کے ترجمان ماریئس زیلینیئس نے بتایا ہے کہ ڈی ایچ ایل کا کارگو طیارہ جرمنی کے شہر لیپزگ سے ولنیئس آ رہا تھا کہ اس دوران ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں2 پائلٹ اور کمپنی کے 2 ملازمین سوار تھے۔مبینہ طور پر ایک پائلٹ حادثے میں بچ گیا ہے جبکہ ایک شدید اندرونی چوٹوں کے ساتھ ملبے سے نکالا گیا تاہم وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گزر گیا جبکہ باقی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔طیارہ دو منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا یا ، جس سے وہاں آگ لگ گئی،جہاں سے 12 مقامی باشندوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا اور فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا کہ طیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا۔

Leave A Comment

Advertisement