تازہ ترین

لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے جاری ہیں، تل ابیب میں بن گورین ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی معطل کردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے 250 راکٹ داغے جس سے 6 اسرائیلی زخمی ہوئے،جبکہ  گاڑیوں کو نقصان پہنچا، ایک فیکٹری بھی نشانہ بنی۔لبنانی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے لبنان میں ایک ہی روز میں 84  افراد شہید ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا  کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسرائیلی اخبار ہارٹز کے تمام اشتہارات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت کا اخبار سے ہر طرح کا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہارٹز اخبار نیتن یاہو حکومت پر کڑی تنقید کرتا رہا ہے، گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 3 ہزار754  افراد شہید ہوئے ہیں۔حزب اللّٰہ نے اشدود بحری اڈے پر بھی ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے بھی لبنان پر حملوں میں تیزی آگئی، ایک روز میں 84 افراد شہید، فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 2 لبنانی فوجی بھی شہید ہوئے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، حماس نے رفح میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر راکٹ حملہ کیا جس میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement