تازہ ترین

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی سے گوگل میپ کے ذریعے گاڑی زیر تعمیر پُل پر سے گزر رہی تھی۔  گوگل میپ نے ندی پر بنے ہوئے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا تھا۔  رام گنگا ندی پر زیرتعمیر پُل پر انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ نہیں لگائی گئی تھی۔  تینوں نوجوان گزشتہ شب بدایون شہر سے بریلی جارہے تھے، ہلاک نوجوانوں میں دو بھائی اور انکا ایک دوست شامل ہے۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ پل سے گرنے والی گاڑی کے حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement