امریکی میڈیا کا شام پر اسرائیلی بمباری میں سینئر حزب اللّٰہ کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ
امریکی میڈیا نے شام پر اسرائیلی بمباری میں سینئر حزب اللّٰہ کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینئر حزب اللّٰہ کمانڈر علی موسیٰ دقدوق کو حالیہ فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔علی موسیٰ دقدوق 2007ء میں عراق میں امریکی فوج پر حملے میں ملوث تھے، کربلا میں امریکی بیس پر حملے میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد امریکی فورسز نے علی موسیٰ دقدوق کو حراست میں لیا تھا۔عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد عراقی حکومت نے دقدوق کو رہا کر دیا تھا۔
Leave A Comment