تازہ ترین

شام کے شہر تدمر میں اسرائیلی حملے میں ایرانی حمایت یافتہ 79 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔شامی مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہےکہ تدمر شہر میں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا۔حملے میں ہلاک 79 افراد میں 53 شامی، 22 غیرملکی اور 4 حزب اللّٰہ کے حمایتی جنگجو شامل تھے۔شامی مانیٹرنگ گروپ نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے اجلاس کو نشانہ بنایا تھا۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے شامی حکام نے تدمر میں اسرائیلی فضائی حملے میں اموات کی تعداد 36 بتائی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement