حزب اللہ کا لبنان پر حملوں کا بھر پور جواب، شمالی اسرائیل میں 100 راکٹ داغ دیئے
حزب اللہ کا لبنان پر اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب، شمالی اسرائیل میں 100راکٹ داغ دیئے۔ راکٹ تل ابیب میں شاپنگ سینٹر پر لگے، حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، حملوں میں ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے 40 راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت میں سائرن بج اٹھے، دوسری طرف حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا، حملے میں 5اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
Leave A Comment