اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد، ملزم شوہر کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم
لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔اداکارہ نرگس کے شوہر کی عبوری درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس رات کو تھانے آئی تھیں۔نرگس کے بھائی کا الزام ہے کہ بہنوئی روزانہ اُن کی بہن پر تشدد کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔
Leave A Comment