تازہ ترین

سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔ سزا یافتہ افراد میں پاکستان، یمن اور فلپائن جیسے مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں, سزائے موت مختلف جرائم کرنے پر دی گئی۔ جیسا کہ حال ہی میں جنوب مغربی علاقے نجران میں ایک یمنی شہری کو پھانسی دی گئی ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں نجران کے جنوب مغربی علاقے میں ہفتے کے روز ایک یمنی شہری کو خلیجی مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں پھانسی دی گئی۔سرکاری میڈیا رپورٹس کے اعداد و شمار کے مطابق،2024 میں اب تک پھانسی کی سزا پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 101 بتائی گئی ہے۔یہ تعداد 2022 اور 2023 کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہے، جب سعودی حکام نے دونوں سالوں میں 34 غیر ملکیوں کو پھانسی دی تھی۔اس سال سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں میں پاکستان سے 21، یمن سے 20، شام سے 14، نائیجیریا سے 10، مصر کے 9، اردن کے 8 اور ایتھوپیا کے 7 افراد شامل ہیں۔سوڈان، بھارت اور افغانستان سے بھی تین تین اور سری لنکا، اریٹیریا اور فلپائن سے ایک ایک تھا۔

یورپی-سعودی تنظیم برائے انسانی حقوق کے طحہٰ الحجی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام نے 2022 اور 2023 میں 34 غیر ملکی شہریوں کو پھانسی دی، لیکن 2024 میں 100 سے زائد غیر ملکیوں کو سزائے موت دی گئی جو کہ ایک غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement