نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر فلیش بموں سے حملہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قیصریہ قصبے کی رہائش گاہ پر فلیش بموں سے حملہ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کےالزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے۔ اسرائیلی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گذشتہ شام ہونے والے حملے میں 2 فلیش بم نیتن یاہو کے گھر کے صحن میں گرے تھے۔اسرائیلی پولیس کے مطابق حملے کے وقت نیتن یاہو اور اہلخانہ گھر پر نہیں تھے۔
Leave A Comment