تازہ ترین

اسرائیلی فضائیہ کی لبنان کے دارالحکومت پر مسلسل پانچویں روز بھی بمباری جاری رہی، 59 افراد شہید جبکہ 182 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے، حزب اللہ نے حیفہ میں جوابی راکٹ حملہ کر دیا جس سے2 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے۔لبنان میں شہداء کی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی، 14 ہزار 599 زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement