تازہ ترین

شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتوں جاں بحق ہو گئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مرید کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا، مرنے والی خاتون کی شناخت فاطمہ دختر امانت علی کے نام سے ہوئی ہے، جو پاک ٹاؤن کامونکی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے لاش قبضے میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement