تازہ ترین

بحرالکاہل کے کنارے واقع پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔  امریکن جیولوجیکل سروے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 6.6 شدت کے زلزلے کا مرکز ملک کے مشرق میں نیو برطانیہ جزیرے پر واقع کوکوپو شہر کے ساحل سے دوری پر بیج سمندر میں تھا۔ 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاپوا نیو گنی بحرالکاہل کے ”رنگ آف فائر” پر واقع ہے جہاں اکثر و بیشتر زلزلے آتے ہیں اور آتش فشاں فعال بنتے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement