اسرائیلی طیاروں کی بیروت پر بمباری جاری، چند گھنٹوں میں متعدد فضائی حملے
اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری جاری ہے۔ چند گھنٹوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے متعدد فضائی حملے کیے۔ عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔ اسرائیلی فضائی حملے کے دوران بیروت ایئر پورٹ میں ہوائی جہاز ٹیکسی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کی ہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت پر حزب اللّٰہ کے 30 سے زائد اہداف کو تباہ کردیا۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں حزب اللّٰہ کے اہم اہداف کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے حزب اللّٰہ کے مبینہ ہتھیاروں کے گودام اور دفاتر تباہ کردیے۔
Leave A Comment