خواجہ آصف نے ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں، پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی ہے۔خواجہ آصف نے پولیس کوواقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں نجی دورہ پرہوں، واقعہ 11 نومبرتقریباً ساڑھے 3 بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا تھا۔وزیردفاع نے بتایا کہ اپنے عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا،3 سے 4افراد پر مشتمل افراد نے ٹرین میں مجھے ہراساں کیا، میری بلا اجازت ویڈیو بنائی گئی اورنازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے چھری سے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ، واقعہ میں ملوث کسی فرد کو بھی نہیں پہچانتا ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے مذموم واقعات باعث شرم اور قابل افسوس ہیں،لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔
Leave A Comment