حزب اللہ کا تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کا دعوی
حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا ہے۔لبنانی تنظیم کے مطابق فوجی ہیڈکوارٹرز پر خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔اسرائیل نے جواب میں بیروت کے جنوبی نواح میں چار فضائی حملے کیے، صہیونی فوج کے لبنان شام سرحدی علاقے میں بھی حملے کیے۔غزہ میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں جس میں مزید کئی فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ تلکرم میں اسرائیلی فوج کے حملے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
Leave A Comment