ضلعی انتظامیہ کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں
ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹس کو رات 8 بجے بند کروانے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مقدمات درج کر لئے۔ضلعی انتظامیہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہو گئی، رات گئے 46 کارروائیوں میں 3 مقدمات کا اندراج، 5 چھوٹی دکانوں کو آخری وارننگز جبکہ 41 دکانیں سیل کی گئیں۔
تحصیل شالیمار میں آپریشن کے دوران اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل کی گئیں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر آؤٹ ڈور ڈائننگ کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل کو سیل کیا گیا۔
تحصیل سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے کی قیادت میں عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، آپریشن کے دوران 6 دکانوں اور 01 ریسٹورنٹ کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، فوڈ سٹریٹ اور اطراف میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی خلاف ورزی پر بھی ایک ریسٹورنٹ سیل کیا۔سسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن تحصیل میں 3 دکانوں پر خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا اور تینوں دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔
تحصیل کینٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد کی قیادت میں مختلف مقامات کی چیکنگ کی گئی، مارکیٹس اور دکانوں پر نئے اوقات کار کی عملداری 80 فیصد تک پائی گئی، اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 03 دکانیں اور 02 ریسٹورنٹس سیل کئے گئے، دکانداروں کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کیا گیا اور مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق بشیر کی قیادت میں تحصیل راوی میں حالیہ پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، خلاف ورزی پر 02 دکانوں کو شاہدرہ روڈ پر سیل کروایا گیا۔
تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر زینب طاہر نے حالیہ پابندیوں کی عملدرآمد کے آپریشن کی قیادت کی، 9 خلاف ورزیوں پر انتظامیہ نے کارروائیاں کیں، 3 ریسٹورنٹ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی خلاف ورزی پر سیل کئے گئے، 5 دکانیں اور 1 سیلون بھی اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔
تحصیل صدر میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط علی صدیقی کی قیادت میں کارروائیاں کی گئیں، اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر تحصیل صدر میں ایک دکان سیل کی گئی۔
Leave A Comment