تازہ ترین

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے امراض خون کے انجکشن روفیلیک کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے حال ہی میں پروڈکٹ ریکال الرٹ جاری کیا گیا ، جعلی دوا کی اطلاع کے پی ڈرگ انسپکٹر اور کراچی کی فارما کمپنی کی جانب سے دی گئی۔ جس کے مطابق ہیومن اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن کی دوا ’روفیلیک‘ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے، سوئس کمپنی سی ایس ایل بیہرنگ کے تیار کردہ اس انجیکشن کے سیمپل لیبل پر غلط تفصیلات درج ہیں۔

ڈریپ کے مطابق روفیلیک انجکشن ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں دستیاب ہے، تاہم انجکشن سیمپل کے پیکٹ پر دو مختلف بیچ نمبرز پائے گئے ہیں، بار کوڈ اسکین میں بیچ نمبر الگ ملا۔ اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن کمرشل بائیولوجیکل اینٹی باڈی ہے، اور یہ انسانی خون کے پلازما سے لیا جاتا ہے، یہ مریض کے سرخ خلیات کو ٹارگٹ کرتا ہے، اس سے تیار کردہ دوا روفیلیک ’امیون تھرمو سائیٹوفینک پرپرا‘ نامی مرض کی دوا ہے، جعلی انجکشن کا استعمال انتہائی مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement