نارنگ منڈی: مخالفین کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، ماں اور بیٹا جاں بحق
نارنگ منڈی میں مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ نواحی گاوں منج گکڑ میں پیش آیا جہاں مخالفین کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ والد سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد میں خالدہ پروین اور غلام دستگیر شامل ہیں ۔پولیس کاکہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
Leave A Comment