تازہ ترین

 

شمالی غزہ میں حماس کے ہاتھوں مزید 4 اسرائیلی فوجی انجام کو پہنچ گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق پیر کو شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران اسکے مزید چار فوجی مارے گئے۔ہلاک ہونے والے فوجیوں میں اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ مالے اڈومم، اسٹاف سارجنٹ 21 سالہ ناو یائر اسولین، اسٹاف سارجنٹ 21 سالہ گیری لالہروائیکیما زولت، اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ اوفیر ایلیاہو شامل ہیں، تمام فوجیوں کا تعلق کفیر بریگیڈ کی شمشون بٹالین سے تھا۔گزشتہ برس اکتوبر کے آخر میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں داخل ہوکر حماس کے ساتھ دوبدو جنگ شروع کی تھی جس میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 375 ہوگئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement