تازہ ترین

پاکستانی جوڑی نے سعودع عرب میں ہونے والا انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کا جونیر ایونٹ جیت لیا۔ احمد نائیل قریشی اور بلال عاصم نے آئی ٹی ایف جے 60 ٹورنامنٹ میں فتح پائی ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اس ایونٹ کے فائنل میں احمد نائیل قریشی اور بلال عاصم نے ہانگ کانگ اور سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کیا۔احمد نائیل قریشی اور بلال عاصم نے عیسیٰ علی اور جیکب کیلیانگ شین کو 5-7 اور 5-7 سے ہرایا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکریٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل نے فاتح جوڑی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ عالمی رینکنگ میں احمد نائل قریشی 746 ویں اور بلال عاصم 1180 ویں نمبر پر ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement